ہماری قیمت:
USD 4.86
ڈاکٹر شاہد مسعود کا شمار ملک کے نامور دانشوروں میں ہوتا ہے۔ اینڈ آف ٹائم ان کااے آروائی ڈیجیٹل ٹی وی چینل پر چلنے والا مقبول عام پروگرام تھا جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھرپور دلچسپی لی۔ اس پروگرام میں قیامت کی نشانیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے اور سائنس اور جدید تحقیق کی روشنی میں ان کو ثابت کیا گیا ہے۔ دین اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب جیسے عیسائی مذہب اور یہودی مذہب کے عقائدبھی شامل کیے گئے ہیں۔پروگرام میں زیر بحث آنے والے تمام موضوعات وتفصیلات کو پہلی بار کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔اہم ابواب میں مندرجہ ذیل مضامین شامل ہیں،
قیامت کے معنی
علامات قیامت
قرآن کریم اور علامات قیامت
ظہور امام مہدی
فتنہ دجال کیا ہے؟
دجال ایک شخص ہے یا ایک نظام؟
کیا دجال آ چکا ہے؟
تینوں بڑے مذاہب کو ایک عظیم رہنما کی آمد کا انتظار
اور درجنوں دیگر مضامین