ہماری قیمت:
USD 6.25
اس کتاب میں طارق اسماعیل ساگر صاحب نے افغانستان کے حوالے سے چند اہم سوالوں پر روشنی ڈالی ہے۔ افغان جہاد کا آغاز کس نے، کب اور کیوں کیا؟ مجاہدین کی سادگی اور جانثاری کی قیمت کس نے اور کتنی وصول کی؟ طالبان کون کون ہیں؟ اور کیا چاہتے ہیں؟ اور کیوں چاہتے ہیں؟ سی آئی اے، موساد، خاد،را، آئی ایس آئی نے کیا کیا گل کھلائے۔ اس سب سوالوں کا جواب انہوں نے بڑی مہارت کے اس کتاب میں قلمبند کیا ہے۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ یہ ایک تحقیق ہے جو کئی پردہ نشینوں کے چہروں سے نقاب نوچے گی۔ ایک کتاب جو آپ کی بند آنکھیں کھولے گی۔ سچ کی جستجو کرنے والوں کے لئے ایک کڑوا سچ ہے۔ میں نے اپنی اس تصنیف میں اپنے علم کی حد تک اللہ کو حاضر ناظر جان کر ان سوالات کے جوابات تلاش کئے ہیں۔ اگر اس کے مطالعے سے آپ کی تیوریوں پر بل آئے تو مجھے برا بھلا کہنے کے بجائے اصلاح احوال کی کوشش کیجئے۔