ہماری قیمت:
USD 6.25
بھٹکا ہوا راہی : طارق اسماعیل ساگر
آستین کے ان سانپوں کی کہانی ہے جو مادر وطن کو ڈنک لگانے سے کبھی نہیں چوکتے۔ یہ ان خون پینے والی جونکوں کا قصہ ہے جو روپ بدل بدل کر سامنے آتیں اور ملت کے جسد خاکی سے خون چوس کراپنی پیاس بجا رہی ہیں ۔ ان خونی درندوں کے جو بظاہر بڑے معزز انسانوں کے روپ میں ہمارے سامنے موجود ہیں‘ کئی نام ہیں… کئی حوالے ہیں … کئی شناختیں ہیں … ان کے آج تک سلامت رہ جانے کا راز بھی شاید یہی ہے کہ انہوں نے خود کو کبھی ایک روپ تک محدود نہیں رکھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ خون آ شام بھیڑےئے اپنے چہروں پر نقاب بدلتے ہوئے ہیں … تا کہ ان کی شناخت ممکن نہ رہے۔