ہماری قیمت:
USD 5.90
وانا اور وزیرستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر اپنی رٹ قائم کرنے کے بعد حکومت نے بالآخر اسلام آباد کے سبزہ زاروں پر بھی اپنے جھنڈے گاڑ دےئے۔ 9 روز تک ہزاروں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی دن رات کی مساعی ایس ایس جی کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کے بعد حکومت نے ”دہشت گردوں“ کو مارڈالا۔ کچھ روز پہلے جنرل پرویز مشرف نے اپنے مکمل عسکری دبدے سے کہا تھاکہ ”اگر دہشت گردوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو مارے جائیں گے“ اور ”دہشت گرد“ مار دےئے گئے ۔ کیونکہ انہوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈ یا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب حکومت جامعہ حفصہ کا کچھ حصہ مسمار کر کے یہاں پارکنگ سٹینڈ بنائے گی اور یہاں پڑھنے والی بچیوں کو ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم دلائے گی۔
قارئین کرام ! ابھی ایسی بہت سی حیریتں ہماری منتظر ہیں جیسے جیسے سموک سکرین ہٹے گی سامنے کا منظر نمایاں ہو گا۔ وہ کچھ دیکھنے اور سننے کو ملے گا کہ اہل دل آنکھوں کے اندھے اور کانوں کے بہرے ہو جانے کی دُعائیں مانگیں گے جی ہاں ! وقت بڑا ظالم منصف ہے اور اب یہ کیس اللہ کی عدالت میں درج کیا گیا ہے۔ دیکھئے کون کون اس کی زد میں آتا ہے؟۔