ہماری قیمت:
USD 6.94
طارق اسمٰعیل ساگر
یہ کتاب جو آپ پڑھ رہے ہیں ساری دنیا کے انسانوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف گزشتہ ساڑھے تین سو سال سے ہونے والی خوفناک سازشوں، عیاریوں اور مجرمانہ سرگرمیوں کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔ اس کے بعض انکشافات جن کا مصنف نے ثبوت بھی فراہم کیا ہے آپ پر لرزہ طاری کر دیں گے۔ آپ کو بخوبی علم ہو جائے گا کہ آج تک جن کی پرستش ہم ہیروز کی طرح کرتے آئے ہیں وہ اصل میں کون تھے؟ کیا آپ اندازہ کر سکتے ہیں کے نائن الیون کا ساتھ شیطانی کنیسہ نے صرف اس لیے پرپا کیا کہ طالبان نے افغانستان میں افیون کی کاشت پر پابندی عائد کر دی تھی؟ گزشتہ تین سو سال سے اسلامی دنیا کو پیش آنے والے حادثات کی مکمل منصوبہ بندی پہلے ہی سے کی جا چکی ہے اور آئندہ کے منصوبے بھی طشت ازبام ہو چکے ہیں۔ اس کتاب کا مطالعہ آپ کے لیے شدید جذباتی تکلیف کا باعث بھی بن سکتا ہے لیکن کیا آپ خوابوں اور سرابوں کی دنیا سے نکل کر حقائق کا سامنہ نہیں کرنا چاہتے؟ آئیے اور تلخ حقائق کا سامنا کیجئے۔