ہماری قیمت:
USD 6.94
معظم علی نسیم حجازی کا ایک مقبول ترین تاریخی ناول ہے جو سلطان فتح علی ٹیپو کی عظیم شخصیت پر ہے۔نسیم حجازی کے بقول سلطان ٹیپو کی سرگزشت ایک فرد کی سرگزشت نہیں بلکہ یہ ایک ایسی قوم کی تاریخ کا اہم ترین باب ہےجس کے حصے کی بہترین آرزووئیں، امنگیں، حوصلے،اور ولولے سمٹ کر ایک رجل عظیم کے سینے میں جمع ہو گئے تھے۔ناول معظم علی انہی آرزووں،امیدوں اور ولولوں کی داستان ہے اور ناول میں ان مہیب آندھیوں اور طوفانوں کا ذکر ہےجن کے درمیان سلطان ٹیپو کی شخصیت روشنی کے ایک مینار کی طرح دکھائی دیتی ہے۔معظم علی اس داستان کا مرکزی کردار ہے۔
نسیم حجازی اسلامی ناول نگاری کا ایک معتبر ترین نام ہے۔اس کے لکھے ہوئے ناولوں نے ناول نگاری کی تاریخ میں ایک نئے موضوع اور نئے رجحان اور نئے انداز فکر کی بنیاد رکھی۔نسیم حجازی کا اصل نام شریف حسین تھا مگر انہوں نے نسیم حجازی کے قلمی نام سے شہرت پائی۔وہ 1914 میں پیدا ہوئے اور 1996 میں وفات پائی۔انہوں نے دو درجن سے زائد ناول تخلیق کیے۔