ہماری قیمت:
USD 7.57
لاہور کی یادیں: اے حمید
لاہور کا نام آتے ہی طلسم و اسرار کی الف لیلہ کا ایک باب کھل جاتا ہے۔ خود اس نام میں ایک طلسم ہے۔ ایک پر اسراریت ہے۔ اس کا جادو ان پر یقین نہیں رکھتے۔ میری راءے میں لاہور محض ایک شہر نہیں ہے۔ یہ ایک کیفیت ہے۔ یہ کیفیت جب اس شہر کی نیم روشن گلیوں۔ اس کے پرانے تاریخی باغوں میں چلنے پھرنے کے بعد دل کی گہراءیوں میں جذب ہو جاتی ہے تو پھر انسان پر اس کیفیت کی حالت طاری ہو جاتی ہے اور وہ محسوس کرتا ہے کہ اس شہر سے اس کی روح کا رشتہ بہت پرانا اور کبھی نہ ٹوٹنے والا ہے۔