ہماری قیمت:
USD 7.99
قصص الحمرا : واشنگٹن ارونگ: ترجمہ سید وقارعظیم
مغرب کے سحر طراژ افسانہ نگار واشنگٹ ارونگ نے الحمرا کی داستانوں جرات و مردانگی کی یہی حقیقتیں آشکارا کی ہیں۔ پر اسرار دفینوں اور خزینوں کی یہی کہانیاں کہی ہیں اور دل آویز نغموں میں ڈوبی ہوءی یہی شیریں داستانیں سناءی ہیں اور ایک ایسی لے میں سناءی ہیں جس میں حقیقت ، شاعری، طلسم و افسوس کا حسین امتزاج ہے۔ اسی لیے یہ کہانیاں پڑھنے والا ایک ایسی دنیا کیں سیر کرتا ہے جس میں ہر طرف رومان ہیں، طلسم ہیں، اسرار ہیں، اور ایک ایسی جنت جو صرف خوابوں کو رنگین بناتی ہے اور چشم ظاہر سے پوشیدہ رہتی ہے۔ الحمرا کی داستانوں نے ہمیں تمناءوں کی اس جنت کا جلوہ دکھایا ہے۔